اسلام آباد (سہ پہر) پمزکے میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا پمز اسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو انکی رضامندی سے پمز اسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی ای جی ایف انجیکشن لگایا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن انکی رضامندی سے لگایا گیا، آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کی بینائی کو تسلی بخش قراردے دیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو انجیکشن لگانے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ بانی کو 24 فروری کو بھی اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا تھا جہاں آنکھوں کے معائنے کے بعد انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا تھا کہ ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے۔
اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔