LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں

اسلام آباد (سہ پہر): پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی ملک کو دماغی ایمبولزم کے باعث تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں تاہم جانبر نہ ہو سکیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل (بروز پیر) 23 مارچ 2026 کو سہ پہر ساڑھے 3 بجے ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔

ماروی ملک کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور مرحومہ کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت و درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

X