LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) انسانیت کی خدمت اور شہریوں کی مدد اٹک پولیس کی اولین ترجیح

راولپنڈی (سہ پہر) انسانیت کی خدمت اور شہریوں کی مدد اٹک پولیس کی اولین ترجیح

امروز عبدالصبور نامی ایک افغان شہری طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال اٹک آیا، جہاں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جبکہ متوفی کے ورثاء کے پاس کفن دفن کے لیے وسائل موجود نہ تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو موقع پر پہنچ کر متوفی کے ورثاء سے رابطہ کرنے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی، ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک نے فوری طور پر متوفی عبدالصبور کے ورثاء سے رابطہ قائم کیا اور اٹک پولیس کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متوفی کے ورثاء کی مالی معاونت کی گئی تاکہ کفن دفن کے اخراجات میں آسانی ہو سکے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں انسانیت کی خدمت اور شہریوں کی مدد کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اٹک پولیس ہر مشکل گھڑی میں شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

X