LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی قیادت کو خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش۔

کراچی (سہ پہر) کراچی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی قیادت کو خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز پیش کیں۔ یہ تقریب وائی ڈی اے کرکٹ سپر لیگ اور افطار ڈنر کے موقع پر منعقد ہوئی وفد کی قیادت وائس چیئرمین وائی ڈی اے سندھ ڈاکٹر مہران خان نے کی جبکہ وفد میں صدر وائی ڈی اے جے پی ایم سی ڈاکٹر عمار دانش، ترجمان ڈاکٹر محمد علی اور سینئر نائب صدر ڈاکٹر شاہجہان گجرانی شامل تھے۔
تقریب کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر خالد شیر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان الارفین، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ تنیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر نوشین رؤف کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ یہ اعزازات ادارے کی قیادت کی جانب سے وائی ڈی اے جے پی ایم سی کی فلاحی سرگرمیوں، پیشہ ورانہ اقدامات اور تعاون کے اعتراف میں پیش کیے گئے ہیں

X