LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے اندھے قتل کے مقدمہ کو قلیل مدت میں ٹریس کرنے پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا

راولپنڈی (سہ پہر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے اندھے قتل کے مقدمہ کو قلیل مدت میں ٹریس کرنے پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے اندھے قتل کے مقدمہ کو قلیل مدت میں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے تھانہ پنڈیگھیب کے ایس ایچ او ملک منور، ایچ آئی یو انچارج پنڈیگھیب سرکل سب انسپکٹر صداقت نواز، ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرم اور آئی ٹی انچارج سرکل پنڈیگھیب اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد کو تعریفی اسناد سے نوازا۔
ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ اندھے قتل جیسے پیچیدہ مقدمات کو قلیل وقت میں ٹریس کرنا پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور بہترین ٹیم ورک کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اٹک پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

X