LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یارخان (سہ پہر) رحیم یار خان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں ساجد منظور

رحیم یارخان (سہ پہر) رحیم یار خان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں ساجد منظور (الحمد بلڈرز اینڈ ڈویلپرز) نے اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وہ نہ صرف تعمیراتی شعبے میں اپنی کمپنی الحمد بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے ذریعے معیاری منصوبوں پر کام کر رہے ہیں بلکہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

میاں ساجد منظور کا شمار ان کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے جو شہر کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور سماجی بھلائی کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ مختلف سماجی و فلاحی پروگراموں میں شرکت اور مستحق افراد کی مدد ان کا خاصہ ہے۔

شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ میاں ساجد منظور جیسے کاروباری افراد شہر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

X