رحیم یارخان (سہ پہر) چوہدری گلزار احمد ڈھلوں کی بطور صدر پنجاب تحریکِ جوانان پاکستان شاندار کارکردگی قابلِ تحسین
رحیم یارخان (سہ پہر) تحریکِ جوانان پاکستان کے صوبائی صدر چوہدری گلزار احمد ڈھلوں کی قیادت میں تنظیم نے پنجاب بھر میں نوجوانوں کو منظم کرنے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چوہدری گلزار احمد ڈھلوں کو جیسے ہی تحریکِ جوانان پاکستان پنجاب کی صدارت کا اعزاز ملا تب سے وہ مسلسل تنظیم کو فعال بنانے اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد چوہدری گلزار احمد ڈھلوں نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے اور سماجی و فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں نوجوانوں کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے چوہدری گلزار احمد ڈھلوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں کو متحد کرنے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کے لیے متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی محنت اور لگن کی بدولت تحریکِ جوانان پاکستان پنجاب میں ایک فعال اور مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر ابھر رہی ہے۔
چوہدری گلزار احمد ڈھلوں کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔