اسلام آباد (سہ پہر) مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری محمد یاسین کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا تھانہ آبپارہ میں اہتمام کیا گیا۔
اسلام آباد (سہ پہر) مصالحتی کمیٹی تھانہ آبپارہ کے چیف کوآرڈینیٹر چوہدری محمد یاسین کی طرف سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا تھانہ آبپارہ میں اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایس پی سٹی ڈاکٹر ایاز حسین، اے ایس پی علی رضا، ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نوازش خان، ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ سلیم رضا، انسپکٹر اسلام آباد ٹریفک پولیس چوہدری اختر، ہیڈ محرر تھانہ آبپارہ اختر زیب، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ آبپارہ تنویر احمد،ممبران مصالحتی کمیٹی حاجی شفیع اللہ، چوہدری طارق گجر، چوہدری اشرف فرزند، طارق محمود بیگ، چوہدری اظہر اقبال، حاجی عبدالستار، ملک نعمان، بلال قربان، پیر قاری عبید احمد عبید نقشبندی، قاری املاک حسین چشتی، قاری احمد نواز قادری، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، سی ڈی اے مزدور یونین کے سرپرست اعلیٰ حاجی صابر، سردار آصف، صفدر عباسی، محمد سرفراز ملک، چوہدری واجد گجر، چوہدری ابرار، ساجد رشید، مہر افتخار سیال، عمران بگا، ملک اکمل شہزاد، شاہد گجر، عمران عباسی، سید اسماعیل شاہ، محمد شفیق عباسی، غلام نبی، گوہر الٰہی، صلاح الدین گنڈاپور سمیت سی ڈی اے ملازمین اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کی روایت ہے کہ ہر سال ماہِ رمضان المبارک میں افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی خوشیوں اور غموں میں برابر کی شریک ہوتی ہے اور اداروں کے ساتھ مل کر شہر میں بھائی چارے، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ آبپارہ کی مصالحتی کمیٹی جرائم کے خاتمے، تنازعات کے پرامن حل اور عوامی مسائل کے فوری ازالے میں اہم کردار ادا کر رہی ہےجس کی بدولت پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔انھوں نے پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے اس امر پر زور دیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون اور اعتماد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔افطار ڈنر کے موقع پر ملکی سلامتی، امن و امان اور اداروں کی مضبوطی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔