LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر)راولپنڈی ہائی کورٹ بار الیکشن کا نتیجہ، سعید یوسف خان صدر ;قاسم محمود ملک سیکرٹری جنرل منتخب

راولپنڈی (سہ پہر) ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے الیکشن کا نتیجہ، سعید یوسف خان 1520 ووٹ لے کر صدر جب کہ قاسم محمود ملک 887 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے چیئرمین الیکشن بورڈ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دیگر جیتنے والوں میں سینئر نائب صدر شازیہ یوسف راجہ 1351 ووٹ نائب صدر نائلہ فردوس کیانی 1274 ووٹ جوائنٹ سیکرٹری شیخ فہد فیاض 1211 ووٹ شامل ہیں,اس سے پہلے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے 2026-27کے لئےایڈیشنل سیکرٹری فار ویمن ، لائبریری سیکرٹری اور 6ارکان مجلس عاملہ بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ صدارت کیلئے تین امیدوار سعید یوسف خان، فیصل بٹ اور آفتاب عالم میں مقابلہ ہوا۔سینئر نائب صدر کیلئے صائمہ شجی اور شازیہ یوسف،نائب صدر کیلئے نائلہ فردوس،ثاقب کیانی، سیکرٹری جنرل کیلئے قاسم محمود ،صالح محمد اور مصباح عزیز کیانی،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فہد فیاض اور شہزاد میں مقابلہ ہوا۔ ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات میں آٹھ اضلاع اور12 تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء نےووٹ ڈالے۔انتخابات کیلئے17رکنی الیکشن بورڈ کے چیئر مین مجیب الرحمان کیانی ایڈووکیٹ ممبران میں سینئر ممبر راجہ ناصر محمود،ملک ساجد اعوا ن ،ربنواز حیات بلال،چوہدری قاسم،عمران خان،سرکار عباس اور دیگر شامل تھے

X