LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس پی راول سعد ارشد اور سی ٹی او فرحان اسلم کا پیرودھائی کے علاقہ میں بس اور پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ جات کا اچانک دورہ

راولپنڈی (سہ پہر) ایس پی راول سعد ارشد اور سی ٹی او فرحان اسلم کا پیرودھائی کے علاقہ میں بس اور پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ جات کا اچانک دورہ، ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پیرودھائی بھِی ہمراہ تھے، اس موقع پر بسوں کی سکیورٹی چیکنگ، ڈرائیورز و عملے کی تصدیق، گاڑیوں کی تلاشی اور مشکوک افراد کی نگرانی کےحوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، افسران نے ڈرائیورز، کنڈکٹرز اور مسافروں کو سکیورٹی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر دی جائے، بس اڈوں پر سی سی ٹی وی کوریج، داخلی و خارجی راستوں کی مانیٹرنگ اورنفری کی مؤثر تعیناتی کو یقینی بنانے کی متعلقہ افسران کو ہدایات، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ، سویپ اور ناکہ بندی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ایس پی راول سعد ارشد

X