اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومنگ سرچ آپریشنز جاری۔
اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ کومنگ سرچ آپریشنز جاری۔سرچ آپریشن کے دوران 1,096 افراد، 585 گھرانوں، 116 دکانوں،41 گیسٹ ہاو¿سز، 585 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 40 مشکوک افراد اور 24 موٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 1,096 افراد، 585 گھرانوں، 116دکانوں،41 گیسٹ ہاو¿س، 585 موٹر سائیکلوں اور 77 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 40 مشکوک افراد اور 24 موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،



