اسلام آباد (سہ پہر) چوہدری محمد یٰسین کی کاوشوں سے روڈاینڈ مینٹی نینس کے درجنوں ملازمین کی ترقیاں،پروموشن لیٹرزتقسیم
اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے کے شعبہ مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹی نینس کے درجنوں ملازمین کی ترقی کے آرڈرز جاری کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں پروموشن لیٹرز کی تقسیم کی پروقار تقریب مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوئی جس میں قائدِ مزدور چوہدری محمد یٰسین نے ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے۔تقریب میں مزدور رہنما صوفی محمود علی، اسد محمود، محمد سرفراز ملک، وارث دلیپ، واجد گجر، صفدر نقوی، طارق آفریدی، سی بی اے کمیٹی مارکیٹ اینڈ روڈ مینٹیننس کے چیئرمین چوہدری محمد انور، سپریم ہیڈ تاج کیانی، صدر وقار خان، جنرل سیکرٹری ایاز عباسی، سینئر وائس چیئرمین ملک عدنان، ملک احسان، عمران اللہ، شاہد گجر، زاہد خان، تنویر احمد، ملک اکمل شہزاد، گوہر الٰہی، ملک اسلم سمیت دیگر عہدیداران اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جو بلاتفریق ان کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونین پہلے سے بڑھ کر تمام ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ریفرنڈم میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل جاری ہے اور الحمدللہ اب تک سات ہزار سے زائد فیلڈ اسٹاف کی پروموشنز کرائی جا چکی ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مزدور یونین نے ادارے کے مالی، بیلدار، والومین اور دیگر فیلڈ اسٹاف جو ایک ہی اسکیل میں ریٹائر ہو جاتے تھے انکی ترقی کے لیے لائن آف پروموشن کا باقاعدہ معیار بنوایا اور تعلیم کی شرط ختم کروائی جس سے سینکڑوں ملازمین مستفید ہو رہے ہیں اور اگلے اسکیل میں ترقی حاصل کر رہے ہیں۔چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ملازمین کو 20 فیصد مہنگائی الاؤنس دلوایا گیا اور دیگر الاؤنسز میں 50 سے 100 فیصد تک اضافہ کروایا گیااور ان شاء اللہ باقی ماندہ مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔آخر میں انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کی منتخب کردہ سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر مذاکرات کریں تاکہ مسائل کو جلد حل کیا جا سکے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو۔