LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(سہ پہر) عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام

اسلام آباد

(ملک عمران اعوان)

عمرے ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی منظم کوشش ناکام

سہولتکار اسد اقبال کو 13 مسافروں سمیت گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی

عمرے ویزے کی آڑ میں 13 مسافروں کی لیبیا اور اٹلی سمگلنگ کی کوشش ناکام

سہولتکار کو 13 مسافروں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا

ملزمان فلائٹ نمبر ER807 کے ذریعے عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے

شک کی بنیاد پر ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی

دوران تفتیش ملزمان کی موبائل فون سے ایجنٹوں سے رابطے کے ثبوت برآمد کر لئے گئے

ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔

گرفتار ملزمان میں احتشام، عادل، شہریار، علی حمزہ، مراد، سلیمان شامل

گرفتار ملزمان میں حیات اللہ، بلال، سخاوت، وسیم عباس، شہزاد، عامر سہیل، واقف خان اور سہولتکار اسد اقبال شامل

ملزمان کا تعلق پشاور، اٹک اور سیالکوٹ سے ہے۔

ملزمان سمیر قیوم نامی مرکزی ایجنٹ سے رابطے میں تھے

مذکورہ ایجنٹ لیبیا میں رہائش پزیر ہے۔

ملزمان نے مختلف ایجنٹوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا سے اٹلی جانے کے لئے بھاری رقوم ادا کی

ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام اباد منتقل کر دیا گیا۔

X