اسلام آباد (سہ پہر) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 67 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
اسلام آباد (سہ پہر)(عباس بیگ مرزا) سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بناتے ہوئے 67 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ مقابلوں میں سکیورٹی اداروں اور پولیس کے 9 جوان شہید ہوئے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کیں، فورسز نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے’ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا مختلف لوکیشنز پر دہشتگردوں کا تعاقب تاحال کتا مار مہم جاری’ واقعات کی تفصیل درج ذیل ہے’کوئٹہ سریاب روڈپر دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا لیکن انہیں فوری جواب دیا گیا۔ ایف سی کے دستے بھی شامل ہوئے اور 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا
نوشکی دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر فائر ریڈ کیا، الرٹ فورسز نے شدید جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیادالبندین میں دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا گیا قلات میں دہشت گردوں نے ڈی سی ہیڈ کوارٹر اور پولیس لائنز پر حملہ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گوادر میں دہشت گردوں نے لیبر کالونی پر حملہ کیا، تاہم پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئے
بلیچہ، تمپ اور مستونگ میں دہشت گردوں نے گرنیڈ اور دور سے فائرنگ کے حملے کیے لیکن تمام حملوں کو پسپا کر دیا گیا