اسلام آباد(سہ پہر) سپریم کورٹ کا فیصلہ، کونسی جماعت کتنی نشستوں سے محروم ہوئی؟
سپریم کورٹ کا فیصلہ، اتحادی جماعتیں اورجے یو آئی 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ۔
جے یو آئی کے علاوہ ن لیگ ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی ، قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر ارکان کی نشستیں متاثر ہوئیں ۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی 20 اور اقلیتوں کی 3 مخصوص نشستیں متاثر،
قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی 12،کے پی سے 8 نشستیں شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں 27 مخصوص نشستیں، خواتین کی 24، اقلیتی 3 نشسوں سے محروم ہوگئی ۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستیں، خواتین کی 21، اقلیتی 4 نشستوں سے محروم ہوگئی ،
اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں بھی 2 نشستوں پر ارکان کی رکنیت متاثر ہوئی ۔
جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس شاہد وحید، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس منیب اختر بھی اکثریتی فیصلہ دینے والوں میں شامل جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس یحییٰ آفریدی اقلیتی فیصلہ دینے والوں میں شامل رہے ۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس امین الدین خان بھی اقلیتی فیصلہ دینے والوں میں شامل تھے ۔