LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) حکومت کا اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض

حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی( پی اے سی) کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض کر دیا۔سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کے لیے دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی چیئرمین پی اے سی بننے کی روایت رہی ہے، سنی اتحاد کونسل شیخ وقاص اکرم کے علاوہ مزید 3 نام دے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سنی اتحاد کونسل نے 4 نام دیئے تو اس پر ان سے مشاورت ممکن ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے سی کی جانب سے 4 نام نہ دینے پر ن لیگ نے حکومتی اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت کرے گی۔

X