LOADING

Type to search

پاکستان

کیلیفورنیا (سہ پہر) پاکستان تصادم سے نہیں بلکہ تحمل اور اتفاق سے آگے بڑھے گا،محمد عارف

 تحریک انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے سب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تصادم سے نہیں بلکہ تحمل اور اتفاق سے آگے بڑھے گا،ملکی سیاسی قیادت اور اداروں کو معاملات کے حل کیلئے یکساں پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔سب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈرشپ کو اس بات کو باور کرنا چاہیے کہ پاکستان آپس کے تصادم،انا اور ضد سے نہیں بلکہ تحمل برداشت اور ایک دوسرے کو راستہ دینے سے ہی اگے بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان کے ادارے پاکستان کا فخرہیں اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں بھی پاکستان کا لازمی جزو ہیں۔ تمام لوگوں کو گفت و شنید تحمل سے اگے بڑھنے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانی چاہیے پاکستان کے اندر سیاسی استحکام ہوگا تو اوورسیز پاکستانی بھی کھل کے پاکستان کے لیے کام کرسکیںگے۔

X