LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ملازمین کے مسائل حل کرنے پر سی ڈی اے انتظامیہ کے شکرگزار ہیںچوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد (سہ پہر) ملازمین کے مسائل حل کرنے پر سی ڈی اے انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین
ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر مسائل بھی فوری طورپرحل کیے جائیں۔ یونین رہنما
سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران اور سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان کا ایک اہم اجلاس مرکزی یونین آفس مین چیئرمین آفس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کی صدارت یونین کے صدر اورنگزیب خان نے کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران، سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے بطور نمائندہ تنظیم سی ڈی اے انتظامیہ کے ساتھ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے جوائنٹ ورک کونسل کا اجلاس منعقد کیا جس پر ہم انتظامیہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تمام مطالبات پر مثبت انداز میں مذاکرات کیے اور ان کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کے مطالبے پر لائن آف پروموشن سمیت ملازمین کے دیگر مسائل کو سی ڈی اے بورڈ سے حل کروانے پر ہم انتظامیہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں جس سے یقینی طور پر ملازمین کی عرصہ دراز سے رکی ہوئی ترقیاں ممکن ہو سکیں گی اور ان کا مستقبل روشن ہوگا۔چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ ملازمین کے پلاٹوں کا کیس عدالتوں میں زیرِ سماعت ہے اور ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے میں بھی ذاتی دلچسپی لے اور عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینی ٹیشن سمیت تمام فیلڈ اسٹاف جو مقررہ اوقات کار سے زائد خدمات انجام دیتا ہے انھیں انتظامیہ اوورٹائم اور دیگر مراعات فراہم کرے تاکہ مزدور معاشی طور پر مستحکم ہو سکیں۔انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مزدوروں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ان شاء اللہ باقی ماندہ مسائل بھی جلد حل کروائے جائیں گے۔اجلاس کے آخر میں سی ڈی اے مزدور یونین کے سابق سرپرستِ اعلیٰ الحاج راجہ محمد رفیق، عابد فورمین انوائرمنٹ کے والد، منظور حسین ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی کی والدہ، سلیم بھٹی کی والدہ،صدرسی بی اے کمیٹی ملک احسان کی والدہ اور داؤد حسین شاہ کے انتقال پر مرحومین کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

X