LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختم چہلم کی دعائیہ تقریب کا انعقاد۔

اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین کے بڑے بھائی چوہدری محمد حنیف مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ چہلم اور دعائیہ تقریب زیر صدارت حضرت خواجہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی مجددی ہیون ہائیٹس ہوٹل ستارہ مارکیٹ سیکٹر جی سیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء راجا عمران اشرف،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وممبرقومی اسمبلی انجم عقیل خان،سابق میئرپیرعادل حسین شاہ گیلانی،لطیف گھی ملز کے چیف ایگزیکٹوشیخ عبدالرزاق،منیجنگ ڈائریکٹرایئربلیوچوہدری محمد اسلم،ایڈیٹر انچیف روزنامہ صحافت خوشنودعلی خان،نیشنل پریس کلب کے سابقہ صدرانوررضا،ممتازصحافی علی رضاعلوی،شہریارشعیب بخاری،چوہدری اشرف آف ترنول،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک وقار احمد،مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری جہانگیر،عاطف محمودمغل،چوہدری نذیر آف کٹاریاں،سی ڈی اے سابق ممبرایڈمنسٹریشن سید مصطفین کاظمی،سابقہ ڈپٹی ڈی جی عبدالرزاق کیانی،بیرسٹرحسنین خان،مولانا عبدالغنی نقشبندی،سید جہانگیرشاہ سعیدی،سید امتیازشاہ،سلیم سعیدی،قاری احسان قادرنعیمی خطیب جامع مسجد حیدری جی نائن،چوہدری طفیل آف پھلگراں،سیدداؤدحسین شاہ آف سوہان،ظفررانجھا،راجہ رفعت،چیئرمین منیارٹی افیئرز چوہدری اشرف فرزند،پاسٹربابروارث،پاک پی ڈبلیوڈی یونین کے عظیم باجوہ،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے وائس چیئرمین منیر حسین بٹ،پی سی پی ورکرزیونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری بلال محمود،زیڈ ٹی بی ایل یونین کے ملک شمیض اعوان سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران، مختلف سیاسی وسماجی شخصیات،علمائے کرام، سول سوسائیٹی، معززین علاقہ سمیت سی ڈی اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،شرکاء نے مرحوم چوہدری محمد حنیف کو ایک نیک، ملنسار اور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے پروگرام میں شامل ہونے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر میں میرا اصل اثاثہ میرے دوست احباب ہیں جو ہر خوشی اور غم میں میرے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے انتقال پر جس طرح دوستوں، ساتھیوں اور کارکنان نے دکھ کی اس گھڑی میں میرا غم بانٹا میں اس محبت اور خلوص کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ میرے بھائی کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اس کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی اورخصوصی لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

X