LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ مورگاہ گلناز بیگم کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کاروائی

راولپنڈی (سہ پہر)(مظہر شاہ )ایس ایچ او تھانہ مورگاہ گلناز بیگم کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کاروائی ۔ 02 رکنی گینگ گرفتار 04 مسروقہ موٹر سائیکل 02 موبائل رقم 5000 برآمد

(جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ مورگاہ )

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ مورگاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری و دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کیا، پولیس ٹیم نے زیر حراست افراد سے دوران تفتیش 04 مسروقہ موٹر سائیکل، 02 موبائل فون و رقم 5 ہزار روپے برآمد کر لئے ۔ ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او مورگاہ سمیت پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

X