LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

راولپنڈی(سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی

ایس ایچ او تھانہ ریس کورس راجہ افتخار کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 05 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 20300 روپے، 04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلا ت کے مطابق ریس کورس پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 05قمارباز گرفتار کر لیے، ملزمان میں برکت اللہ، خالد، عمر خان، ارشد اور زاکر اللہ شامل ہیں،ملزما ن سے داؤ پر لگی رقم 20300 روپے، 04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئی،ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگرمعاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

X