LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) انتخابات کی تیاریاں: الیکشن کمیشن کا سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ

 الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سندھ اور بلوچستان کا رواں ماہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا، الیکشن کمیشن کی دوروں کے دوران نگران صوبائی وزرائے اعلی اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مزید بتایا کہ دوروں کے دوران الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں انتخابی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی

X