LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، دو ماہ قبل سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے تین بھائیوں کو زخمی کرنے والے 2 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ماہ قبل سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے تین بھائیوں کو زخمی کرنے والے 2 افرادکو گرفتارکرلیا، زیر حراست افراد کو وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول سعد ارشدکا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

X