LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

اسلام آباد(سہ پہر) خانیوال کے چھپر ھوٹل پر خیراتی کھانا کھانے پر محنت کشوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے روکنے پر بھتہ خوروں نے چھپر ہوٹل کے مالک محمد اشرف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خانیوال کے چھپر ھوٹل پر خیراتی کھانا کھانے پر محنت کشوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے روکنے پر بھتہ خوروں نے چھپر ہوٹل کے مالک محمد اشرف کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تندور میں زندہ جلانے کی کوشش مقدمہ کے تفتیشی محمد زبیر نے مدعی سے رشوت اور وقوعہ کی سچائی کے حوالے سے حلف لینے کے باوجود گینگ کے سرغنہ محمد ندیم کو بیگناہ کردیا مضروب اشرف ایک ہاتھ سے اپاہج ہوچکا ہے ہوٹل گروی رکھ کر کیس بھگت رہا ہےتفصیلات کے مطابق مورخہ 23جون 2023 کوہوٹل پر آکرگاہکوں کے ساتھ بدتمیزی اور طیش میں آکر آہنی راڈوں اورپسٹل سے حملہ آور ہوئے اور من سائل کا بازو توڑا سامان کی توڑ پھوڑ کی اور غلے سے دکان کی سیل نکالی جس میڈیکل ہوا اور تھانہ صدر خانیوال میں مقدمہ نمبر 670/23اندراج ہوا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کو جرگے کی شکل دے دی مدعی کو کہا گیا کہ آپ قرآن پر حلف دیں کہ ملزم ندیم اس تشدد میں ملوث ہے پولیس ڈیمانڈ کے مطابق مدعی محمد اشرف نے مسجد میں بیٹھ کر حلف دے دیااس کے بعد تفتیشی کی طرف سے نئی ڈیمانڈ آگئی کہ تفتیش ضمنیوں اور اعلیٰ افسران کی مقدمہ تصدیق کے لیے 20 ہزارروپے مدعی سے رشوت لے لی تاہم اسکے باوجود گروہ کے سرغنہ کو مبینہ رشوت کے عوض بیگناہ کردیا اس دوران کیس کے اخراجات اور علاج معالجہ کا خرچ برداشت کرتے ہوئے چھپر ہوٹل کا مالک نے اپنا ہوٹل گروی رکھ دیا اور ایک ہاتھ سے اپاہج ہونے کے باوجود اپنے ہی ہوٹل پر نوکری کرنے پر مجبور ہے مدعی نے آئی جی پنجاب RPO ملتان DPO خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے انصاف دیا جاۓ ورنہ وہ خودسوزی کرلے گا

X