LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور(سہ پہر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

سانحہ جڑانوالہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، دیگر ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے ٹریس کیاجارہا ہے:محسن نقوی
نذر آتش گرجا گھروں کوہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے بہتر حالت میں بحال کریں گے، 2گرجا گھر وں کو بحال کردیا ہے
جو بھی خاندان متاثر ہواہے انہیں امدادی رقوم کا چیک ضرور ملے گا، کسی ایک بھی متاثرہ گھر کی مالی امداد نہیں رکے گی،انصاف ہوتا نظر آئیگا
ایسا نہیں ہوگا کہ وزیراعظم او روزیراعلیٰ بس آئیں اور چلے جائیں ہم آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
لاہور21اگست:……نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ جڑانوالہ میں پیش آنے والا واقعہ ہمارے لئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے پہلا دورہ سانحہ جڑانوالہ کی مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا ہے اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاپورا فوکس سانحہ جڑانوالہ میں ملوث شر پسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں ہے۔پولیس نے سانحہ جڑانوالہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور جڑانوالہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو ویڈیوز کی مدد سے ٹریس کیاجارہا ہے۔وہ آج سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ نذر آتش کئے گئے گرجا گھروں کوہفتوں میں نہیں دنوں میں پہلے سے بہتر حالت میں بحال کریں گے جبکہ 2گرجا گھر وں کو بحال کردیا گیاہے۔ جو بھی خاندان متاثر ہواہے انہیں امدادی رقوم کا چیک ضرور ملے گا۔ کسی ایک بھی متاثرہ گھر کی مالی امداد نہیں رکے گی۔ایسا نہیں ہوگا کہ وزیراعظم او روزیراعلیٰ بس آئیں اور چلے جائیں ہم آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں بار بار بھی آنا پڑا توجڑانوالہ آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی مکمل سپورٹ کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کرتاہوں۔ راستے میں وزیراعظم نے کہا کہ مسیحی برادری کوہر حالت میں انصاف دلانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسیحی برادری کو انصاف دلانے کے لئے ہماری پوری کوشش ہے اورجلد آپ لوگ یہ انصاف دیکھیں گے۔

 

X