LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر) ریلویز اراضی پر تجاوزات کیخلاف آپریشنز ،1007ایکڑ اراضی واگزار

پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران غیر قانونی قابضین سے لاکھوں روپے مالیت کی 1007 ایکڑ اراضی واگزار کروالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تقریبا 491 ایکڑ، خیبر پختونخوا میں 145 ایکڑ، سندھ میں 339 ایکڑ اور بلوچستان میں صرف 32 ایکڑ زمین واگزارکی گئی ہے۔ریلوے عہدیدار کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 287 ایکڑ، خیبر پختونخوا میں 832 ایکڑ، سندھ میں 5 ہزار 180 ایکڑ اور بلوچستان میں 687 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا گیا تھے۔

سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ریلوے نیٹ ورک پر قبضہ شدہ ریلوے اراضی کی بازیابی کے لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا اور تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تجاوزات سے ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کے لیے مشترکہ طریقہ کار کا حکم جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ مختلف افراد، گروہوں اور یہاں تک کہ کاروباری تنظیموں سے اس کی زمین واپس حاصل کی جا سکے جو دہائیوں سے رہائشی، تجارتی اور زرعی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

X