ہری پور(سہ پہر) سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان عبوری ضمانت عدم پیشی پر عدالت نے منسوخ کردی
، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے یوسف ایوب خان نے 12 اگست کو عبوری ضمانت کروائی، ان کے خلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر تھانہ سٹی اور سرائے صالح میں مقدمات درج تھے، اور گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے گئے جب عبوری ضمانت کرانے کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو عدالت نے انکی ضمانت منسوخ کردی، یاد رہے کہ ہری پور کے مختلف تھانوں میں کیسسز کی وجہ سے خان برادران اپنے حلقوں میں موجود نہیں رہے،