LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہور(سہ پہر)”بیٹا آپ اچھا کام کررہے ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے“بزرگ مریضہ کا وزیراعلی محسن نقوی سے اظہارشفقت، سر پر ہاتھ پھیر کر دعائیں دیں

لاہور19اگست:پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے دوران وارڈز میں زیر علاج ایک بزرگ مریضہ نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ساتھ انتہائی شفقت کا اظہار کیا – وزیر اعلی محسن نقوی جب بزرگ مریضہ شاہدہ پروین کی خیریت دریافت کرنے ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سر پر ہاتھ پھیر کر ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ”بیٹا آپ اچھا کام کررہے ہیں،اللہ آپ کو سلامت رکھے“بزرگ مریضہ شاہدہ پروین نے وزیراعلیٰ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا -وزیراعلیٰ محسن نقوی بزرگ مریضہ کے پاس کچھ دیر کھڑے رہے اورپوری توجہ سے ان کی باتیں سنتے رہے-وزیراعلیٰ محسن نقوی سے بزرگ مریض محمد فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی بہتری کیلئے آپ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔اللہ آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید ہمت دے -وارڈز میں موجود دیگر مریضوں نے بھی وزیر اعلی محسن نقوی کو علاج معالجے کی سہولتوں اور آپریشن میں تاخیر کے بارے میں بتایا -وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں کوبتایا کہ آپریشن تھیٹرز انفکشن فری ہو چکے ہیں اور آپریشنز کا عمل شروع ہو چکا ہے –

 

X