اسلام آباد (سہ پہر) گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ کے خاوند سول جج عاصم حفیظ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی کردیا ہے۔یاد رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جبکہ ان کی گرفتار اہلیہ سومیہ عاصم جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔