اسلام آباد(سہ پہر)اسلام آباد پولیس کے ایس پی سٹی حسن جہانگیر اورایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض نے ہمراہ نفری سٹریٹ چلڈرن کے ساتھ جشن آزادی منائی۔
افسران نے آج کا دن ان بچوں کے نام کر دیا ، بچوں کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا ، پولیس کی بائیک اور گاڑیوں میں بچوں کو سیر کروائی۔
غریب بچوں نے اسلام آباد پولیس کو جوائن کرنے کا عزم کیا۔
ان سٹریٹ چلڈرن کو صدارتی ایوارڈ یافتہ ماسٹر ایوب تعلیم کی روشنی سے روشناس کر رہے ہیں ، یقیناً یہ عظیم شخصیت مبارک باد کی مستحق ہے جو ان غریبوں کا سہارا بنا ، اسی طرح پولیس افسران اور اہلکاروں نے آج ان معصوم بچوں کا حوصلہ بڑھایا