LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

لاہو(سہ پہر): نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر مقامی ہوٹل میں پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب

وزیر اعلی محسن نقوی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو نقد انعامات، سر ٹیفکیٹس اور میڈلز دیئے
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزکے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 142 طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے گئے
وزیر اعلی محسن نقوی نے تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب کے تمام بورڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کشش فاطمہ اور عائشہ شوکت کے والد کو سٹیج پر بلایا اور انہیں بیٹیوں کی کامیابی پر مبارکباد دی
دونوں طالبات کے والد سرکاری سکول ٹیچر ہیں
تقریب کے دوران تلاوت قرآن، نعت رسول مقبول ؐ اورملی نغمے طلبہ و طالبات نے پیش کئے
صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، ڈاکٹر جمال ناصر، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن جاوید اختر، سیکرٹری اطلاعات، کمشنرز، اعلی حکام، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب سے خطاب
پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں – محسن نقوی
گزشتہ چند برس سے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب بند ہو گئی تھی- محسن نقوی
جیسے میرے علم میں یہ معاملہ آیا میں نے فوری طور پر پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب کو بحال کیا- محسن نقوی
میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج میں پاکستان کے روشن مستقبل کے ساتھ بیٹھا ہوں – محسن نقوی
یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی کہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کریں اور انشاء اللہ آئندہ بھی پوزیشن ہولڈرز کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے – محسن نقوی
یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں – محسن نقوی
مجھے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات سے بات چیت کر کے بہت خوشی ہوئی کیونکہ ان میں کوئی سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتا ہے اور کوئی سی ایس ایس کرنا چاہتا ہے – محسن نقوی
ایک بچے نے کہا کہ میں اس پوزیشن پر آنا چاہتا ہوں جہاں آپ ہیں، مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہوئی-محسن نقوی
انشاء اللہ یہ بچے ایک دن ملک و قوم کا نام روشن کریں گے – محسن نقوی
بعض والدین نے مشکل حالات کے باوجود اپنے بچوں کو پڑھایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں – محسن نقوی
پنجاب حکومت پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کی تعلیم کے حوالے سے معاونت جاری رکھے گی-محسن نقوی
یہ بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہیں انہیں سپورٹ کرنا ہمارا فرض ہے – محسن نقوی
میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب اپنی اپنی جگہ کوشش کریں تو اس کا مثبت اثر لازمی سامنے آتا ہے- محسن نقوی
ہم نہیں جانتے تھے کہ ہماری نگران حکومت کی مدت میں اضافہ ہو گا- محسن نقوی
4 ماہ قبل بتایا گیا کہ پاکستان 4 ارب ڈالر کی کپاس باہر سے منگوا رہا ہے – محسن نقوی
ہم نے خلوص نیت سے کوشش کی اور پوری ٹیم نے محنت کی جس کی وجہ سے رواں برس تقریبا 48 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت ہوئی – محسن نقوی
اس سے اربوں روپے کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی-محسن نقوی
اسی طرح گندم کا سرکلرڈیٹ 600 ارب روپے کا ہو گیا تھا اور اگلے برس اس پر 150 ارب روپے کا سود بھی دینا تھا- محسن نقوی
چیف سیکرٹری نے مجھے بریفنگ دی اور ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ قرض اتارنا ہے- محسن نقوی
ہم نے 600 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ بھی کلیئر کیا اور 150 ارب روپے بچائے بھی- محسن نقوی
یہ سب کام ٹیم ورک سے ممکن ہوئے- محسن نقوی
صوبائی وزراء اور بیوروکریسی بہترین انداز میں عوام کی خدمت کر رہی ہے- محسن نقوی
ہسپتالوں کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ مریض کے ساتھ ڈاکٹر ز بھی پریشان ہیں – محسن نقوی
ان ہسپتالوں میں صرف وہ ہی جاتا ہے جو مجبور ہوتا ہے- محسن نقوی
اس ساری صورتحال کے ذمہ دار ہم ہیں کیونکہ ہم نے ہی عوام کو سہولتیں دینی ہیں – محسن نقوی
پوری کوشش ہے کہ ہسپتالوں کے حالات کو بہتر بنایا جا سکے – محسن نقوی
پاکستان کے غیر یقینی مستقبل کے بارے میں گھروں میں باتیں ہو رہی ہیں لیکن قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ مایوسی گناہ ہے -محسن نقوی
ہمارا فرض ہے کہ ہم سب پاکستان کو بہتر بنانے کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں، ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں – محسن نقوی
سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز اور دیگر افراد ڈیوٹی پوری کریں اور وقت کی پابندی کریں – محسن نقوی
پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں – محسن نقوی
پاکستان کی افرادی قوت دنیا میں سب سے بہترین ہے – محسن نقوی
زراعت اور معدنیات میں بہت پوٹینشل ہے – محسن نقوی
ہم ابھی ازبکستان کے دورے سے واپس آئے ہیں، ازبکستان کپاس کی کاشت میں بہت آگے ہے – محسن نقوی
ازبکستان کپاس کا بیج پاکستان سے لے کر گئے اور انہوں نے اس بیج کو ڈویلپ کیا اور آج وہ 3 گنا کاشت کر رہے ہیں -محسن نقوی
ہم نے ریسرچ نہیں کی جس کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں – محسن نقوی
ہم نے منفی نہیں بلکہ مثبت سوچنا ہے او رانشاء اللہ پاکستان بہت آگے نکل جائے گا-محسن نقوی
ہر شہری کا یہ آئینی حق ہے کہ وہ اپنی سیاسی سوچ کے مطابق پاکستان میں رہے، کسی پر اس حوالے سے کوئی قدغن نہیں لیکن اداروں اور سرکاری ملازمین کو ٹارگٹ نہ کریں – محسن نقوی
ہر شہری کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ ایسی حرکت سے پاکستان کو نقصان پہنچتا ہے – محسن نقوی
پاکستان کا مستبقل کا روشن ہے اور پاکستان نے بہت آگے جانا ہے – محسن نقوی
میری پوزیشن ہولڈر ز طلبہ و طالبات کو تلقین ہے کہ وہ محنت کریں، تعلیم پر زیادہ توجہ دیں لیکن اس کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں – محسن نقوی
آج کی تقریب کے مہمان خصوصی سٹیج پر بیٹھی ہوئی شخصیات نہیں بلکہ اس ہال میں موجود پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات اور ان کے والدین ہیں – صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر
یہ ملک اس لئے نہیں بنا کہ غریب کے بچے تعلیم حاصل نہ کر سکیں اور اشرافیہ کے بچے مہنگے ادارو ں میں پڑھیں -صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر
وزیر اعلی محسن نقوی اس تفریق کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں – صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر
ہم اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ غریب کے بچوں کا بھی قومی وسائل پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا – صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر
ہم نے اپنی نسلوں کے لئے اچھی روایات چھوڑ کر جانی ہیں – صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر

X