راولپنڈی(سہ پہر ) ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ۔02 منشیات فروش گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد نے ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 02 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے پولیس ٹیم نے ملزم کتاب گل سے 01کلو 500 گرام چرس کر لی جبکہ مزید کاروائی میں پولیس نے عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 01کلو 460گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمے درج کر لئے ۔ ایس ایس پی آپریشن نے نصیر آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد سے چالان کیا جائے گا ۔