LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین کرائم

اسلام آباد(سہ پہر ) احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز اور اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز کے خصوصی احکامات کے مطابق منشیات فروشوں، ڈیلروں، سمگلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری

رسول رحمان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور کی 24 گھنٹے کے اندر ایک اور بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، موٹر کار سے 6000 گرام چرس اور 5000 گرام افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر سرپرستی اور ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی رسول رحمان خٹک ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور اور ضیاء انور خان سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر بمقام H گول چوک بطرف موٹروے اسلام آباد ، دوران ناکہ بندی گاڑی نمبری AXT 310 کو روک کر دوران تلاشی 6000 گرام چرس اور 5000 گرام افیون برآمد کی ، دو ملزمان عبداللہ ولد عبدالرحمن اور اویس درانی ولد حامد درانی ساکنان بنوں کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،

*احسان اللہ سیکریٹری محکمہ ایکسائز ، اکمل خان خٹک ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر متعلقہ عملے کی حالیہ کاروائیوں کو سراہا اور شاباشی دی،،*

X