LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر ) اسپیکر قومی اسمبلی کی پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد؛اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی پارلیمانی روایت قائم کرتے ہوئے ایوان میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتیں کیں، اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما جمہوری وطن پارٹی نواب شاہ زین بگٹی ، پارلیمانی رہنما نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ ، رہنما تحریک انصاف محمد افضل ڈھانڈلہ ، رکن پارلیمنٹ محمد اسلم بھوتانی ، پارلیمانی رہنما مسلم لیگ (ق) طارق بشیر چیمہ ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پارلیمانی رہنما غوث بخش خان مہر اور رکن پارلیمنٹ علی نواز شاہ سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے تمام سیاسی رہنماؤں کو موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا، ملاقاتوں میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 15 ویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں احسن اور بھرپور طریقے سے کردار ادا کرنے پر پارلیمانی رہنماؤں اور انکی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی امیدوں کا ترجمان ہے۔
ہم نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جہموری زمہ داریاں ادا کیں . گزشتہ ڈیڑھ سال کے کم ترین عرصے میں تمام جماعتوں نے ایوان کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ، اسپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ اتنے کم عرصے میں عوامی فلاح و بہبود اور عوامی مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون سازی پر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے .ملاقات کرنے والے پارلیمانی رہنماؤں نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان کو بھرپور مثبت طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

X