LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ نگرانی پولیس افسران و جوانوں کے لیے حج و عمرہ کی قرعہ اندازی اور ترقی پانے والے 10 افسران کو رینک لگائے گئے

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ نگرانی پولیس افسران و جوانوں کے لیے حج و عمرہ کی قرعہ اندازی اور ترقی پانے والے 10 افسران کو رینک لگائے گئے۔پولیس فورس کی فلاح و بہبود، مسائل کا فوری حل اور پیشہ ورانہ حوصلہ افزائی اولین ترجیحات ہیں،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیرِ نگرانی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں” پولیس دربار”کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران و جوانوں کو حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے خوش نصیب افسران و جوانوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ یہ اقدام اسلام آباد پولیس کی جانب سے فورس کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے۔مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر کے مختلف ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے افسران و جوانوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے ذاتی و محکمانہ مسائل سنے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، جائز مسائل کا بروقت ازالہ اور بہتر سہولیات کی فراہمی ان کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔تقریب کے دوران آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ ترقی پانے والے 10پولیس افسران کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے رینک لگائے۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں بھی اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار، بہترین قیادت اور احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ پیشہ ورانہ فرائض پر مرکوز رکھیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، قانون کی بالادستی اور انہیں بہترین پولیس سروسز کی فراہمی کے لیے پوری محنت، لگن اور دیانت داری سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے

X