LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم ایسے نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم ایسے نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں جس میں عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں۔ ہم انشاء اللہ برسراقتدار آ کر عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں فیضان عادل اور راجہ مختار کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کہی۔ جبکہ ظفر اقبال کیانی۔ تنویر اقبال کیانی۔ یاسر پاشا نے بھی ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں۔ ہمیں عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے۔ اور آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ہم نئے چہرے سامنے لائیں گے۔ جو پڑھے لکھے اور عوام کے درد کو سمجھتے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں شمولیت کرنے والے تمام اہم سماجی و سیاسی رہنماؤں کی اس بصیرت کو سلام کرتا ہوں کہ ایسے وقت میں جب حکومت کسی اور پارٹی کی ہو اور وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں یہ ایک جرات مندانہ اقدام ہے جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

X