اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 3 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو لائسنس جاری کر دیئے، سروسز کا آج سے ہی مرحلہ وار آغاز ہو جائے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زونگ، جاز اور یوفون […]
راولپنڈی (سہ پہر) فقہ جعفریہ کے علما و مشائخِ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں قومی یگانگت اور استحکامِ پاکستان کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علما و مشائخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے اختتام پر قومی یکجہتی اور اتحاد کے حوالے سے خصوصی […]
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔ عید کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد […]
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستانی اعلی شخصیات نے غیر ملکی دوروں کے دوران ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع کروا دیئے، سال 2025 میں 422 مہنگے ترین تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیر داخلہ سید محسن […]
اسلام آباد – 19 مارچ، 2026 (سہ پہر): یوفون کے برانڈ نام سے خدمات فراہم کرنے والی پاکستانی ٹیلی کام کمپنی، پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) نے باضابطہ طور پر پاکستان میں 5 جی منظرنامے میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں اسے 5 جی کنیکٹیویٹی کے لیے عالمی معیار سمجھے جانے […]
کراچی (سہ پہر): سونے کی قیمتوں میں آج عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 243 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 767ڈالر کی سطح پر آگئی […]
اسلام آباد (سہ پہر) اے آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل افضل جنان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی،انہوں نے خیریت دریافت کی،شہید کی بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی […]
اسلام آباد (سہ پہر) حکومت پاکستان کا آپریشن غضب الحق میں عارضی وقفے کا اعلان ،عیدالفطر کے پیش نظر آپریشن میں 18تا 24 مارچ تک وقفہ ہوگا،سعودی عرب، قطر اور ترکی کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ ،پاکستان کا افغانستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن عارضی طور پر معطل ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ […]
راولپنڈی (سہ پہر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود […]
لاہور، 18مارچ،:2026 (سہ پہر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑی مالی گرانٹ کی منظوری دی گئی جس کے تحت پاکستان میں زچہ، نو مولود اور بچوں کی صحت کے لیے قومی سطح پر منسلک پہلا مصنوعی ذہانت (اے آئی) مرکز قائم کیا جائے گا۔ یہ پاکستان کا […]