وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی کا حماد اظہر کے بیان پر ردعمل
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی کا حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بجلی کی طلب گزشتہ سالوں سے کم نہیں بلکہ زیادہ ہے۔
انہوں نےبدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روز (4 جولائی 2023) بجلی کی طلب 4 جولائی 2021 کے مقابلے میں تقریباً 3,000 میگاواٹ زیادہ تھی جبکہ بجلی کی پیداوار بھی تقریباً 2,000 میگاواٹ سے زیادہ تھی۔
بلال اظہر کیانی نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں عید کی چھٹیوں کے علاوہ بجلی کی طلب اور پیداوار 2021 کے مقابلے میں زیادہ رہی اور اس وقت ملک میں پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے حماد اظہر کو کہا کہ آپ نے چار سال میں ایک میگاواٹ اضافی بجلی نہ بنائی، آپ تو نوازشریف کے لگائے کارخانے بھی نہ چلا سکے