LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

راولپنڈی (سہ پہر) پنجاب کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ.

– 38 الیکٹرانک ٹال پلازہ پر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا۔

– 5 بڑی روڈز تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری

– پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔

– پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ

– وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم

– وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دے دی۔

– ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی۔

– ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لئے منی ٹرین چلے گی۔

– ریلوے اسٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے احاطے میں روڈز، فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔

– وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس

– صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ

– سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ایل ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی۔

– سیلاب کے دوران متاثر ہونے والے 54 برج، 142 چھوٹے پل اور 858 سڑکیں بحال کی جا چکی ہیں، بریفنگ

– 93 کلومیٹر طویل ملتان، وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جائے گا، بریفنگ

– وہاڑی ملتان روڈ پراجیکٹ کو جون 2026 تک مکمل کرلیا جائے گا، بریفنگ

– قائداعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا، بریفنگ

– چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام 5251 کلومیٹر طویل کے2341 منصوبے دسمبر میں شروع اور جون تک مکمل ہوجائیں گے، بریفنگ

– مری کی تمام روڈز کی تعمیر و مرمت مکمل، چکوال اور ساہیوال کی بیشتر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں، بریفنگ

– سی ایم پنجاب اینی شیٹیو کے تحت 10 ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل، بریفنگ

X