LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایران کی سستان و بلوچستان میں پاکستانی شہریوں کے قتل کی شدید مذمت

رپورٹ: ریحان خان

اسلام آباد، اتوار، 13 اپریل 2025 (سہ پہر): ایران کے صوبہ سستان و بلوچستان میں آٹھ پاکستانی شہریوں کے بہیمانہ قتل پر ایرانی سفارت خانے نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دلخراش واقعہ نہ صرف انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی سلامتی اور امن کے لیے ایک سنگین چیلنج بھی ہے۔

بیان میں کہا گیا: “دہشت گردی اس خطے کے لیے ایک مستقل اور مشترکہ خطرہ بنی ہوئی ہے۔ غدار عناصر، جو اکثر بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورکس سے جُڑے ہوتے ہیں، مسلسل خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔”

سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک کو مل کر مؤثر اور مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ “اس ناسور نے گزشتہ دہائیوں میں بے شمار بے گناہ جانیں لے لی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے اس کا خاتمہ کیا جائے۔”

ایرانی حکومت نے واقعے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرزمین پر موجود تمام غیر ملکیوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے