اسلام آباد (سہ پہر) شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مسلح وارداتوں میں لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا
اسلام آباد (سہ پہر) شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مسلح وارداتوں میں لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر راہزنی کے پانچ، سرقہ بالجبر سمیت چوری کے دو اور موٹر سائیکل چھیننے کے تین واقعات،۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں سرقہ بالجبر کی واردات میں شہری سے موبائل فون رقم اور قیمتی اشیاء چھین لی گئیں، تھانہ شمس کالونی کے علاقے سے شہری کا نیا موٹر سائیکل چوری ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کرال کے علاقوں میں موٹرسائیکل چھیننے کے تین الگ واقعات میں شہری اپنے موٹرسائیکلوں سے محروم ہو گئے تھانہ گولڑہ، تھانہ سمبل ،تھانہ کرپا، تھانہ ہمک ٹاون اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں میں راہزنی کی پانچ مسلح وارداتوں میں شہریوں سے نقد رقم طلائی زیورات سمیت لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا