LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) انیل سعید نے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کا چارج سنبھال لیا، فرض شناسی، میرٹ پسندی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حوالے سے نمایاں شناخت رکھتے ہیں

اسلام آباد (سہ پہر): انیل سعید نے ڈپٹی کمشنر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ انیل سعید کا شمار ایسے انتظامی افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران فرض شناسی، میرٹ پسندی اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کے حوالے سے اپنی شناخت بنائی ہے۔

ایک بلند پایہ ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے ان کی پہچان انتظامی معاملات میں پیشہ ورانہ طرزِ عمل، قواعد و ضوابط کی پاسداری اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دینے سے عبارت ہے۔ ان کی تعیناتی ایسے وقت میں اہمیت رکھتی ہے جب وفاقی دارالحکومت میں شہری انتظام، ریگولیٹری امور اور عوامی سہولتوں کی بہتری خصوصی توجہ کے متقاضی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے کی حیثیت سے انیل سعید کے فرائض میں ادارے کے متعلقہ انتظامی معاملات کی نگرانی، سرکاری احکامات پر عمل درآمد اور شہری نظم و نسق سے متعلق امور شامل ہوں گے۔

ان کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی انتظامی مہارت، فرض شناسی اور میرٹ پر مبنی طرزِ عمل کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارہ جاتی امور کی بہتری میں کردار ادا کریں گے۔

X