LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم پارٹی میں شامل ہونے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی قدر کرتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ خاص طور پر جو یوتھ پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے یہ بات مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں ماریہ سیف۔ لائبہ واجد۔ زہرہ احمد۔ فضا احمد۔ اعجاز بشیر۔ سفیر فہیم اور میر حیدر جعفری شامل تھے۔ جبکہ مختلف وفود نے بھی چیئرمین سے ملاقات کی جن میں بشارت جعفری۔ انور زیدی۔ ساجد خان۔ ابرار احمد یاد۔ سردار بنارس۔ معروف کشمیری سنگر یاسر کشمیری۔ نعیم قریشی۔ عشرت بی بی اور پاک نیوی کے ریٹائرڈ کیپٹن محمد ایوب شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام خواتین اور افراد کو پارٹی پرچم پہنائے اور کہا کہ آپ کا جو انتخاب ہے وہ آپ کی امیدوں پر پورا اترے گا۔ ہمارا منشور ہی یوتھ کو آگے لے کر آنا ہے۔ ہماری ٹیم کا حصہ بنیں تاکہ ہم ملک کی یوتھ کو دنیا میں آگے لائیں۔ اس موقع پر پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے کہا کہ ہم پارٹی منشور اور پارٹی کے بیانیے پر متفق ہیں۔ تبھی اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور ہم خاقان وحید خواجہ کی ٹیم کا ایک مضبوط حصہ بنیں گے۔

X