LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (سہ پہر) آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد۔آئی جی اسلام آباد نے شہر میں امن و امان، پولیس فیلڈ ڈپلائمنٹ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، سکیورٹی انتظ امات اور پولیس آپریشنز سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔تفصٰلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا، اے آئی جی آپریشنز حمزہ ہمایوں اور ایس ایس پی سکیورٹی/ایڈمن محمد شہریار خان سے ملاقات کی، جس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، جرائم کی روک تھام، پولیس آپریشنز اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران افسران نے آئی جی اسلام آباد کو شہر میں امن وامان، پولیس فیلڈ ڈپلائمنٹ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، سکیورٹی انتظامات اور پولیس آپریشنز سے متعلق بریفنگ دی۔ مختلف علاقوں میں پولیس کی موجودگی، گشت کے نظام، اہم مقامات کی سکیورٹی اور شہریوں کو بروقت پولیس سروسز کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ انہوں نے فیلڈ پولیسنگ، گشت، ناکہ بندی اور چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی، انسانی انٹیلی جنس اور دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے۔ جرائم کے رجحانات کا مسلسل جائزہ لیتے ہوئے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور انہیں مؤثر پولیس سروسز کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اہم و حساس مقامات کی سکیورٹی، فیلڈ فورس کی الرٹنس اور مختلف پولیس یونٹس کے درمیان باہمی رابطہ و کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنایا جائے۔ شہریوں کا تحفظ، جرائم کی روک تھام اور مؤثر فیلڈ پولیسنگ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں

X