LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) 12 رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں انتظامات کے سلسلہ میں رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

اسلام آباد (سہ پہر) 12 رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں انتظامات کے سلسلہ میں رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ اسلام آباد کا تاریخ ساز جلوس پولیس گراؤنڈ مرکز جی سیون سے شروع ہوگا جس میں شرکت کے لیے 12 رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے چیئرمین پیر سید محمد علی واسطی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سمیت اراکین پارلیمنٹ کوجلوس کے افتتاح کے لیے خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔تاریخ ساز جلوس کے آغاز پر ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس پولیس گراؤنڈ مرکز جی سیون میں رکھی گئی ہے۔ جس کی صدارت عالمی مبلغ اسلام خواجہ ابو جمال، حضرت خواجہ پیر محمد بدرِ عالم جان سجادہ نشین دربارِ عالیہ مرشد آباد شریف پشاور کریں گے۔ ملک کے نامور مذہبی سکالر اور علماء کرام، مشائخ عظائم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ 12 رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری خواجہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی،چوہدری محمد یاسین، علامہ پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ ڈاکٹر میاں عبدالقادر سکندری، شیخ القرآن علامہ مفتی محمد خطیب مصطفائی، صاحبزادہ علامہ حسیب احمد نظیری، پیر سید عبدالقادر شاہ گیلانی، علامہ سید پیر سید وحید احمد شاہ، سید کامران مبشر شاہ، قاری املاک حسین چشتی مہروی، محمد اصغر خان نے جلوس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ خواجہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی نے چیئرمین سی ڈی اے سے جلوس کے راستے کو خوبصورت انداز میں سجانے، صاف پانی کے واٹر ٹینکر اور درختوں کی کانٹ چھانٹ کے سلسلہ میں درخواستیں دے دی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو جلوس کے این او سی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف سے جلوس کے اختتام پر شرکاء کے کھانے کے انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ 12 رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد کے ترجمان نے تمام میلاد کمیٹیوں اور سیرت کمیٹیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ باوضو جلوس میں شرکت کریں۔ کوئی ایسا نعرہ نہ لگائیں جس سے کسی دوسرے مکتب فکر کی دل آزاری ہوتی ہو یہ ملک پاکستان ہمارے بزرگوں سے قربانیاں دے کر بنایا ہم اس میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جلوس کے راستے میں ایسے نعت خوانی جس میں میوزک کا استعمال ہو اس سے اجتناب کیا جائے۔ انشاء اللہ 12 ربیع الاوّل 2026 پولیس گراؤنڈ مرکز G-7 بوقت 10:00 بجے جلوس کا افتتاح ہو گا۔ پولیس گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان میلادِ مصطفی کانفرنس ہو گی جس میں علمائے کرام مشائخ عظام خطاب فرمائیں گے اور نماز ظہر ادا کرنے کے بعد جلوس پولیس گراؤنڈ مرکزی جامع مسجد الرضا گول مارکیٹ مرکزی جامع مسجد الحبیب G-7/3، جامع مسجد چشتیہ G-7/3-3 سے ہوتا ہوا قادریہ مارکیٹ G-7/3-4 جمپ سٹاپ G-6/2 مین روڈ G-6/1-2، میلوڈی چوک، لال مسجد آبپارہ چوک سے ہوتا ہوا دربار سید سخی محمود بادشاہ آبپارہ اختتام پذیر ہوگا۔ آبپارہ میں ایک عظیم الشان میلادِ النبیﷺ کی اختتامی تقریب ہوگی جس میں علمائے کرام مشائخ عظام خطاب فرمائیں گے۔

X