LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راجہ سجاد کی ھمراہ پولیس ٹیم اہم کارروائی

راولپنڈی (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ صادق آباد راجہ سجاد کی ھمراہ پولیس ٹیم اہم کارروائی، اڑھائی سالہ مغوی بچہ بازیاب، ملزم گرفتار، ایس پی راول بیدار بخت اور اے ایس پی نیوٹاؤن دانیال خان نے تھانہ صادق آباد میں بچہ فیملی کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ مغوی بچے کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت اور اے ایس پی نیوٹاؤن دانیال خان نے تھانہ صادق آباد میں بچہ فیملی کے حوالے کر دیا، بچہ 2 روز قبل صادق آباد کے علاقہ سے اغواء ہوا تھا، واقعہ پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے بچے کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، ملزم بچے کو اغواء کر کے اسلام آباد لے گیا تھا، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں، سیف سیٹیز اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم سے اغواء کے محرکات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے، بچے کی بحفاظت بازیابی پر صادق آباد کے شہریوں اور متاثرہ فیملی نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا، ملزم سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

X