LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) محمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقر

اسلام آباد (سہ پہر) محمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر

صدر یاور عباس بخاری کی منظوری سے تقرری، صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف پر اہم ذمہ داری سونپی گئی

نومنتخب سیکرٹری اطلاعات محمد فیصل ندیم فورم کی سرگرمیوں، صحافی برادری کے حقوق اور وسیب کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے

سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان نے روزنامہ عوامی للکار راولپنڈی کے ایڈیٹر اِنچیف محمد فیصل ندیم کو فورم کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے صدر سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان یاور عباس بخاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مشاورت اور باقاعدہ منظوری کے بعد محمد فیصل ندیم کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے کہ محمد فیصل ندیم اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، صحافتی تجربے اور ابلاغی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے فورم کی میڈیا سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ وہ وسیب کے عوام کے مسائل، صحافی برادری کے حقوق اور سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کی سرگرمیوں کو پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صدر سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان یاور عباس بخاری نے محمد فیصل ندیم کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فورم کو یقین ہے کہ محمد فیصل ندیم اپنی ذمہ داریاں دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ادا کرتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

X