LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس میں جاری بھرتیوں کےعمل میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے افسران کی جانب سے میرٹ، شفافیت اور بہترین انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیےآئی جی سید علی ناصر رضوی کی بھرتیوں کے جاری عمل کی نگرانی کرنے والے تمام افسران کو ہدایت

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس میں جاری بھرتیوں کےعمل میں میرٹ اور شفافیت اولین ترجیح ہے افسران کی جانب سے میرٹ، شفافیت اور بہترین انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیےآئی جی سید علی ناصر رضوی کی بھرتیوں کے جاری عمل کی نگرانی کرنے والے تمام افسران کو ہدایت، ہر مرحلے میں میرٹ، شفافیت، غیر جانبداری اور قانون کے تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تمام امیدواروں کو یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کیے جا سکیں، انہوں نے واضح کیا کہ بھرتی کے عمل میں کسی بھی قسم کی سفارش، دباو یا غیر قانونی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام مراحل جدید اور شفاف طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے جائیں،انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ابتدائی جسمانی ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کیلئے فول پروف سکیورٹی، موثر ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات، پینے کے صاف پانی، سایہ دار انتظار گاہوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی مراکز پر نظم و ضبط، بروقت کارروائی اور خوش اخلاقی کو یقینی بنایا جائے اور امیدواروں کی ہر ممکن رہنمائی کی جائے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں بھرتی کا مقصد اہل، باصلاحیت، جسمانی طور پر فٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کو فورس کا حصہ بنانا ہے، جبکہ پورا بھرتی عمل مکمل شفافیت، انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جا رہا ہے تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

X