LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر مہاجرین نشستوں کے انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

راولپنڈی (سہ پہر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کے ہمراہ آزاد جموں و کشمیر مہاجرین نشستوں کے انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

آر پی او راولپنڈی نے پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئےمتعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں،

راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں 3 ہزار سے زائد افسران واہلکار انتخابی عمل میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، آر پی او

پرامن، شفاف اور محفوظ انتخابی عمل کے انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، آر پی او بابرسرفراز الپا

ووٹرز کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی راولپنڈی ریجن پولیس کی اولین ترجیح ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا

پولنگ اسٹیشنز کے اطراف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، آر پی او

آر پی او نے انتخابی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو الرٹ رہنے اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی،

حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری، مؤثر نگرانی اور فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے، آر پی او راولپنڈی

انتخابی عمل کے دوران اور اختتام تک امن و امان، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، آر پی او بابرسرفراز الپا

X