راولپنڈی (سہ پہر) اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن ایگزیکٹو باڈی کے پہلے اجلاس کانیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انعقاد
راولپنڈی (سہ پہر) اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا اجلاس مورخہ 12-7-2026 کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیاجس کے بعد طاہر نصیر کی ہمشیرہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں عاصم ریاض اور عقیل انجم سے حلف بھی لیا گیا۔ ایگزیکٹو باڈی نے الیکشن کمیٹی کے پر وقار انداز میں مکمل ہونے پر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ تنظیم نے سیرینا ہوٹل میں ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے اور حلف برداری کی شاندار تقریب پر شاکر عباسی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو باڈی نے رسجا ممبران کی 1000 روپے سالانہ فیس کی بھی منظوری دی جس کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو باڈی کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر ارفع فیروز کو رسجا کے سیکرٹری اطلاعات بننے کی بھی منظوری دی۔ دیگر اہم امور کو چلانے کے لیے اویس لطیف کی سربراہی میں ایونٹس کمیٹی، عاصم ریاض کی سربراہی میں ڈسپلن کمیٹی اور زاہد اعوان کی سربراہی میں ممبر شپ/سکروٹنی کمیٹی کا بھی فیصلہ کیا جس کا نوٹیفیکیشن صدر اور سیکٹری رسجا نے جاری کیا ۔ رسجا تنظیم کو مزید فعال کرنے کے لیے ہر مہینے Meet the Risja کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ رسجا کی منتخب باڈی اپنے ممبران کے لیے بھرپور خدمت کا جذبہ رکھتے ہوئے کوششیں جاری رکھے گی۔